پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، اجتماعات پر پابندی عائد
مصنف
شائع کیا گیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر لیے گئے ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اجتماعات پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی کارروائی اور تین سال تک قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، جس کے تحت وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی قسم کے اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر شہر میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے انتظامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر ایکٹ 2024 کے تحت بھی اسلام آباد میں اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر تین سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں اور قانون کی پابندی کریں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کو لانگ مارچ کے تناظر میں اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات سخت کیے جا رہے ہیں، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی غیر قانونی اجتماع کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
- |1 گھنٹہ پہلے
مظاہرین سے نمٹنے کے لیے وفاقی پولیس کو نیٹ لانچر فراہم
MumtazMاسلام آباد: تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے پیش نظر حکومت نے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے وفاقی پولیس کو نیٹ لانچر فراہم کر دیا۔
پولیس کے مطابق مزاحمت کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے مظاہرین کے خلاف نیٹ لانچر استعمال کیا جائے گا۔ وفاقی پولیس پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران پہلی بار نیٹ لانچر استعمال کرے گی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری اور ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے نیٹ لانچر مؤثر ثابت ہوگا، جبکہ جدید نیٹ لانچر مشکل حالات میں ملزمان کو قابو کرنے میں معاونت فراہم کرے گا۔
دوسری جانب لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد کو کنٹینروں سے بند کر دیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے مختلف راستوں پر ایک ہزار سے زائد کنٹینر لگا دیے گئے ہیں، جبکہ شہر کے اندر بھی ایک ہزار کنٹینر پہنچا دیے گئے ہیں۔ادھر پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے رینجرز بھی طلب کر لی گئی ہے۔موٹروے ایم ٹو پر اسلام آباد میں مال بردار اور بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایم 14 اور پشاور موٹروے کو بھی آج سے ٹریفک کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں





