جمعرات، 22 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاکستان اور مالدیپ کامنظم جرائم کی روک تھام کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق


وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور مالدیپ کے وزیر داخلہ علی احسان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے ما بین دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،غیر قانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ اور منظم جرائم کی رو ک تھام سمیت داخلی سلامتی اور قانون نافذ کرنے کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔


اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے دوست ممالک کے ساتھ سیکیورٹی تعاون اور تجربات کےتبادلے کو اہمیت دیتا ہے، پاکستان مالدیپ کے ساتھ داخلی سلامتی اور قانون نافذ کرنے کے شعبوں میں دو طر فہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔


اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے دوست ممالک کے ساتھ سیکیورٹی تعاون اور تجربات کے تبادلےکو اہمیت دیتا ہے، پاکستان مالدیپ کے ساتھ داخلی سلامتی اور قانون نافذ کرنے کے شعبوں میں دو طر فہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔


https://x.com/MOIofficialGoP/status/2112800050204254641?s=20


طلال چودھری نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ جیسے مشترکہ چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان روابط اور تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان باہمی تعاون کے ذریعے ان مسائل کے حل کے لیے مالدیپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے-


وزیر مملکت برائے داخلہ نے مالدیپ کے وزیر داخلہ کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی بھی کرائی۔


مالدیپ کے وزیر داخلہ علی احسان نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے درپیش چیلنجز کا مؤثر مقابلہ کر سکتے ہیں، انہوں نےمشترکہ مسائل کےحل کے لیے تعاون اور روابط کومزید مستحکم بنانےکی اہمیت پر زور دیا،ملاقات میں اسپیشل سیکرٹری داخلہ محمد شعیب اکبر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔