جمعرات، 22 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

لینڈنگ سے چند لمحے پہلے طیارے پر بجلی گر گئی،ویڈیو وائرل

unknown-flights-2025-04-2c3e5b93eb23c2f9fadaffcab0980294-16×9

چلی میں دورانِ پرواز مسافر طیارے پر آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے باعث طیارے کا کیبن اچانک تیز روشنی سے جگمگا اٹھا اور مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔


 واقعے کی ویڈیو طیارے میں سوار ایک مسافر نے ریکارڈ کر لی جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیٹم ایئرلائنز کی پرواز انٹوفاگاسٹا سے سینتیاگو جا رہی تھی کہ منزل پر پہنچنے سے چند منٹ قبل طیارے پر آسمانی بجلی گری۔


اس دوران ایک تیز چمک کے ساتھ زور دار آواز سنائی دی، جس سے مسافر گھبرا گئے تاہم، واقعے کے باوجود طیارے کی پرواز معمول کے مطابق جاری رہی اور اس نے سینتیاگو کے آرتورو میرینو بینیٹیز ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی۔


https://x.com/Hechosanderecho/status/2113055727749091598?s=20


مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، واقعے میں کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی،رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب چلی کے میٹروپولیٹن ریجن میں شدید بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی موسم جاری تھا۔


واقعے کے بعد لیٹم ایئرلائنز گروپ نے اپنے بیان میں کہا کہ آسمانی بجلی گرنا ایک ایسا موسمی مظہر ہے جسے طیاروں کی تیاری اور حفا ظتی سرٹیفکیشن کے دوران مدنظر رکھا جاتا ہے طیاروں کو اس نوعیت کے واقعات برداشت کرنے کے لیے ڈیزائن کیا جاتا ہے اور ان میں ایسے حفاظتی نظام نصب ہوتے ہیں جو بجلی کے اخراج کو محفوظ طریقے سے منتشر کرنے میں مدد دیتے ہیں۔


کمپنی نے تصدیق کی کہ طیارے نے معمول کے مطابق لینڈنگ کی اور تمام مسافر بحفاظت طیارے سے اتر گئے۔ لیٹم ایئرلائنز نے مزید کہا کہ اس کے تمام آپریشنز میں مسافروں اور عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور اس معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔