پاکستان کو قطر سے رواں ماہ ایل این جی کی دوسری کھیپ موصول

مصنف:
اسلام آباد: پاکستان کو رواں ماہ قطر سے ایل این جی کی دوسری کھیپ موصول ہوگئی ہے، ایل این جی بردار جہاز بدھ کی صبح پی جی پی ایل ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔
ایل این جی بردار جہاز ’شاندونگ ریڈ ووڈ‘ قطر سے روانہ ہونے کے بعد بدھ کی صبح پاکستان پہنچا، جہاں اسے پی جی پی ایل ٹرمینل پر لنگر انداز کیا گیا۔یہ ایل این جی کھیپ طویل مدتی معاہدے کے تحت حاصل کی گئی ہے، جس کی قیمت برینٹ خام تیل کی قیمت کے 13.37 فیصد کے مساوی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایل این جی بردار جہاز کی محفوظ گزرگاہ یقینی بنانے کے لیے ایران سے رابطہ کیا تھا۔ایل این جی کی اس کھیپ کی آمد سے بجلی کے شعبے کو ریلیف ملنے کی توقع ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کے ذریعے گیس کی سپلائی کو بدستور اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں





