جمعرات، 29 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ترکیہ کے قومی دن پر پاکستان کی ترک حکومت اور عوام کو مبارکباد


پاکستان نے ترکیہ کے قومی دن کے موقع پر ترک حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔


ترکیہ آج 29 اکتوبر کو جمہوریہ کے قیام کی 103ویں سالگرہ منا رہا ہے،وزارت خارجہ پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنےپیغام میں ترک حکومت اور برادر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزارت خارجہ نے ترکیہ کے لیے مسلسل امن، ترقی اور خوشحالی کی دعا بھی کی۔


پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مشترکہ تاریخی، ثقافتی اور عوامی روابط پر استوار ہیں۔ دونوں ممالک مختلف ادوار میں ایک دوسرے کی حمایت کرتے رہے ہیں اور تجارت، دفاع، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔


ترکیہ کا قومی دن ہر سال 29 اکتوبر کو منایا جاتا ہے اسی روز 1923 میں ترک قومی اسمبلی نے مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت میں سلطنتِ عثمانیہ کے خاتمے کے بعد قائم ہونے والی نئی ترک ریاست کے نظامِ حکومت کو جمہوریہ قرار دیا تھا اتاترک جمہوریہ ترکیہ کے پہلے صدر منتخب ہوئے اور اس دن کو ملک کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت حاصل ہے۔


جمہوریہ کے قیام کا پس منظر پہلی جنگِ عظیم کے بعد کےحالات اور ترکیہ کی جنگِ آزادی سے جڑا ہےسلطنتِ عثمانیہ کی شکست اور اتحا د ی افواج کی جانب سے علاقوں پر قبضے کے بعد مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت میں قومی تحریک شروع ہوئی۔ ترک افواج کی کامیابیوں ا و ر 1923 میں معاہدۂ لوزان کے بعد نئی ترک ریاست کی خودمختاری کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیے جانے کی راہ ہموار ہوئی۔ بالآخر 29 اکتوبر 1923 کو جمہوریہ کے قیام کا اعلان کیا گیا۔