بدھ، 14 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاکستان مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی سلامتی کے تحفظ کے اپنے پرعزم ہے،اسحاق ڈار

ishaq dar

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق کی غیر متزلزل حمایت کرتا ہے غزہ میں انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جانی چاہیے۔


اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہےپاکستان مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی سلامتی کے تحفظ کے اپنے عزم پر قائم ہے پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق کی غیر متزلزل حمایت کرتا ہے غزہ میں انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جانی چاہیے۔


انہوں نے القدس الشریف کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوششوں اور غیر قانونی اسرائیلی بستیوں میں توسیع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا منصفانہ اور پائیدار حل اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے مسئلہ کشمیر ایک دیرینہ اور حل طلب بین الاقوامی تنازع ہے، جس کا حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔


انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف کسی بھی سرگرمی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیےبھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر ختم کرنے کا فیصلہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ مشترکہ آبی وسائل کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ایک خطرناک اقدام ہے۔