وفاقی آئینی عدالت میں سہیل آفریدی سمیت 3 رہنماؤں کی بازیابی کے لیے درخواست دائر

وفاقی آئینی عدالت میں خیبرپختونخوا کے معزول وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان کی بازیابی کے لیے آئینی درخواست دائر کردی گئی۔
رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کی جانب سے دائر درخواست آئین کے آرٹیکل 175 ای کی ذیلی شق 3 کے تحت دائر کی گئی ہے، جس میں وزارت دفاع، وزارت داخلہ، چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا اور انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں آئین کے آرٹیکلز 232، 234 اور 245 کے تحت حاصل اختیارات کی آئینی حدود سے متعلق اہم سوالات اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان آئینی دفعات کے تحت کسی بھی شخص کو غیر قانو نی طور پر حراست میں رکھنے کا اختیار حاصل نہیں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کی آڑ میں شہریوں کے بنیادی حقوق بھی سلب نہیں کیے جاسکتے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی اور جنید اکبر خان کی حراست اور ان کی نقل و حرکت پر عائد پابندیوں کو غیر قانونی قرار دیا جائے اور تینوں رہنماؤں کو عدالت میں پیش کرنےکا حکم دیا جائے متعلقہ حکام کو تینوں رہنماؤں کے موجودہ مقا م اور انہیں حراست میں رکھنے کی وجوہات فوری طور پر ظاہر کرنے کا پابند بنایا جائے۔
مزید پڑھیں



