جمعرات، 12 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مودی کی تعریف والی ٹرمپ کی پوسٹ، امریکی لابنگ کمپنی کو ماہانہ 75000 ڈالرز کی ادائیگی کا انکشاف


بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا پوسٹ میں جگہ حاصل کرنے کے لیے امریکی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرتی ہے۔


امریکی لابنگ فرم ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز ایل ایل سی (SHW Partners LLP) کی رپورٹس کے مطابق، بھارتی حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا پر پذیرائی یا پوسٹ حاصل کرنے کے لیے اس فرم کی خدمات حاصل کی تھیں۔


امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 10 جون کو وزیرِاعظم نریندر مودی کو ہندوستان کا سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والا وز یرِ اعظم بننے پر مبارک باد دی تھی۔ امریکی قانون کے تحت جمع کرائی گئی دستاویزات میں ہندوستانی سفارت خانے کی خدمات انجام دینے والی کمپنی مرکری پبلک افیئرز نے اس پوسٹ کو پھیلانے کا کام اپنے ریکارڈ میں درج کیا ہے۔ وزارتِ خارجہ نے وضاحت کی ہے کہ کمپنی نے پوسٹ صرف آگے پھیلائی تھی، ٹرمپ سے یہ پیغام جاری نہیں کروایا تھا۔


امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیرِاعظم نریندر مودی کی تعریف میں سوشل میڈیا پر جاری کی گئی مبارک باد کی پوسٹ اب بھارت کی امریکی لابنگ پالیسی اور اس پر سرکاری اخراجات کے حوالے سے بحث کا موضوع بن گئی ہے۔ امریکی لابنگ کمپنی مرکری پبلک افیئر ز نے امریکی محکمۂ انصاف میں جمع کرائی گئی اپنی دستاویزات میں ٹرمپ کی اس پوسٹ کو اپنے انجام دیے گئے کاموں میں شامل کیا ہے


بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق یہ انکشاف امریکی قانون ’فارین ایجنٹس رجسٹریشن ایکٹ‘ (ایف اے آر اے) کے تحت جمع کرائی گئی د ستاویزات میں ہوا ہے,امریکی صدر کی جانب سے مودی کو بھارت کا طویل ترین عرصے تک عہدے پر فائز رہنے والا وزیراعظم بننے پر مبارک باد دینے والی ٹروتھ سوشل پوسٹ کا انتظام مودی حکومت نے ماہانہ 75 ہزار ڈالرز کے عوض کیا تھا۔


بھارتی میڈیا نے مودی کی تشہیری سیاست پر مبنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ٹرمپ کے قریبی حلقوں سے روابط رکھنے والی لابنگ فرم ’مرکری پبلک افیئرز‘ نے ایف اے آر اے کے تحت جمع کرائی گئی دستاویزات میں اس سرگرمی کی تفصیلات ظاہر کی ہیں ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد بھارتی حکومت نے اس فرم کی خدمات حاصل کی تھیں اس کے علاوہ ٹرمپ کی سبکدوش ہونے والی چیف آف اسٹا ف سوزی وائلز بھی 2024ء کے اواخر تک مرکری کے ساتھ بطور لابیسٹ رجسٹرڈ تھیں۔


دوسری جانب ٹرمپ کے معاون جیسن ملر کی سربراہی میں کام کرنے والی فرم ’ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز ایل ایل سی‘ نے انکشاف کیا کہ اس نے مئی اور جون کے دوران بھارتی حکومتی نمائندوں اور وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام کے درمیان 8 ٹیلی فونک رابطوں کا انتظام کیا تھا۔


رپورٹ کے مطابق فرم کی تازہ ترین ایف اے آر اے دستاویزات میں ان رابطوں کو سیاسی سرگرمیوں کا حصہ قرار دیا گیا ہے، جن کا محور بھارت اور امریکا کے تعلقات تھے بھارت نے اپریل 2025ء میں جیسن ملر کی فرم کی خدمات حاصل کی تھیں اور اپریل 2026ء میں معاہدے میں مزید ایک سال کی توسیع کردی تھی تاہم، 23 جون کویہ معاہدہ ختم کردیا گیا، جس کے بعد جیسن ملر نے ٹرمپ انتظامیہ میں خصوصی سر کاری ملازم کی حیثیت سے ذمے داریاں سنبھال لی تھیں۔


واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے نے ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز کے ساتھ ماہانہ ڈیڑھ لاکھ ڈالرز کے عوض معاہدہ کیا تھا ستاویزات کے مطابق اس معاہدے میں پالیسی امور پر اسٹریٹجک مشاورت، عملی منصوبہ بندی اور حکومتی روابط کے لیے معاونت شامل تھی اس میں امریکی حکومت، کانگریس، ریاستی حکومتوں، تعلیمی اداروں، تھنک ٹینکس اور دیگر متعلقہ حلقوں کے ساتھ روابط بھی معاہدے کا حصہ تھے۔


دستاویزات میں جیسن ملر کی فرم کی جانب سے مئی میں کروائے گئے ٹیلی فونک رابطوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں، جو امریکی وزیرِ خا رجہ مارکو روبیو کے دورۂ بھارت سے قبل ہوئے تھے ان رابطوں میں بھارتی نمائندوں اور وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام کے درمیان گفتگو شامل تھی، جن میں امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ، نائب مشیرِ قومی سلامتی مائیکل نیڈھم اور انسدادِ دہشت گردی و مالیاتی انٹیلی جنس کے انڈر سیکریٹری جین لینگ بھی شامل تھے۔


مارکو روبیو کے دورہ بھارت کے بعد جون میں مزید ٹیلی فونک رابطوں کا انتظام کیا گیا، جن میں امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر، ٹرمپ کے معاون برائے پالیسی واکر بیریٹ اور وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر برائے مواصلات اسٹیون چیونگ شامل تھے۔