Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بھارتی فوج کی اے کے 47 رائفلوں پر پلاسٹک کی بوتلیں ، تربیتی ویڈیو پر سوالات اٹھنے لگے

مصنف:

نئی دہلی: بھارتی فوج کی ایک تربیتی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اے کے 47 رائفلوں کے ساتھ پلاسٹک کی بوتلیں اور کیبل ٹائیز استعمال کی گئی ہیں، جس کے بعد بھارتی فوج کے سازوسامان کے معیار اور دفاعی اخراجات کے حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔


بھارتی فوج کے اہلکاروں کی تربیت کے دوران اے کے 47 رائفلوں کے ساتھ پلاسٹک کی بوتلیں باندھی گئی ہیں، جنہیں فائرنگ کے دوران استعمال شدہ کارتوس جمع کرنے کے لیے کیچر کے طور پر استعمال کیے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ ان بوتلوں کو رائفلوں کے ساتھ باندھنے کے لیے کیبل ٹائیز استعمال کیے گئے ہیں۔اس منظر نے دفاعی سازوسامان کی تیاری، فراہمی اور فوجی تربیت کے دوران استعمال ہونے والے آلات کے معیار سے متعلق بحث کو جنم دیا ہے۔ بالخصوص ایسے وقت میں جب بھارت اپنے دفاعی نظام کو جدید بنانے اور فوجی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے بھاری اخراجات کر رہا ہے، بھارت کا دفاعی بجٹ 6.8 لاکھ کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ ہے، جبکہ دوسری جانب تربیتی سرگرمیوں میں پلاسٹک کی بوتلوں اور عام کیبل ٹائیز کے استعمال کا منظر سامنے آیا ہے۔ ایسے میں یہ سوال اہمیت اختیار کرتا ہے کہ فوجی تربیت کے لیے استعمال ہونے والے آلات کس معیار کے ہیں ، کسی بھی ملک کی فوجی طاقت کا اندازہ صرف دفاعی اخراجات یا جدید ہتھیاروں کی تعداد سے نہیں بلکہ تربیت، سازوسامان کی دستیابی، دیکھ بھال اور عملی تیاری جیسے عوامل سے بھی لگایا جاتا ہے،بھارتی فوج کے پاس نہ اسلحہ ہے نہ تربیت اور نہ ہی دماغ