Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پی ٹی آئی نے رہائشی علاقوں میں دہشت گردوں کو لا کر بسایا۔عطا تارڑ

tarar atta
مصنف:

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو خیبرپختونخوا میں دہشت گردی میں اضافے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پارٹی نے صوبے کے رہائشی علاقوں میں دہشت گردوں کو لا کر بسایا۔


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی بی ٹیم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، فرانزک لیبارٹری اور پولیس کو جدید اسلحہ اور ضروری سہولیات فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری تھی، تاہم یہ اقدامات نہیں کیے گئے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے الزام عائد کیا کہ طالبان کی خواتین سے متعلق سوچ پورے خیبرپختونخوا پر مسلط کی گئی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صوبے کی ترقی کے لیے کوئی وقت صرف نہیں کیا، جبکہ تخریب کاری کے حوالے سے چھ، چھ گھنٹے طویل اجلاس کیے گئے۔عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 13 سال کے دوران پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں خیبرپختونخوا کی جو صورتحال ہوئی، اس کی مثال نہیں ملتی۔