Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

وزیراعلیٰ سدھ کی خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی مشروط حمایت

murad ali shah
مصنف:

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کو دہشتگردی کے خلاف واضح مؤقف اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی مشروط حمایت کردی۔


سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا میں گورنر راج نہیں چاہتی، تاہم پی ٹی آئی کی قیادت کو اس بات پر غور کرنا ہوگا کہ ملک دہشتگردی کا سامنا کر رہا ہے تو وہ ملک کو کس سمت لے جا رہی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ گورنر راج جمہوری اعتبار سے ناپسندیدہ اقدام ہے، تاہم آئینی طور پر اسے غلط قرار نہیں دیا جا سکتا۔


دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو قرار دیتے ہوئے گندم کی قلت سے متعلق تاثر کو مسترد کردیا۔پنجاب کی طرز پر آٹے پر سبسڈی دینے سے متعلق سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت پہلے ہی گندم پر سبسڈی دے چکی ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید سبسڈی بھی فراہم کی جائے گی۔