Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

وزیراعظم شہباز کی نیویارک میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات

مصنف:

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے نیویارک میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی اور پاکستان کے لیے فنڈ کی مسلسل معاونت پر شکریہ ادا کیا۔


وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کے ساتھ تعمیری شراکت داری کو مضبوط بنانے میں ان کے ذاتی کردار کو بھی سراہا۔وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے حکومت کی جانب سے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر مکمل عمل درآمد اور اس سلسلے میں ثابت قدم رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ علاقائی تنازعات اور بیرونی مہنگائی کے دباؤ کے باوجود پاکستان معاشی استحکام سے اقتصادی بحالی کی جانب بتدریج آگے بڑھ رہا ہے۔ مالیاتی نظم و ضبط میں بہتری، بیرونی مالیاتی ذخائر میں مضبوطی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔


شہباز شریف نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان کے آئی ایم ایف پروگرام کے آئندہ جائزے اور معاشی استحکام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جاری تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم کے مطابق حکومت اصلاحات کے تسلسل کو برقرار رکھنے اور معاشی لچک میں اضافے کے لیے پُرعزم ہے۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL