عثمان خواجہ کے بال ٹیمپرنگ سے متعلق انکشافات پر ردعمل

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عثمان خواجہ کی جانب سے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل اور آسٹریلوی کرکٹ میں مبینہ نسلی و مذہبی امتیاز سے متعلق انکشافات پر سوالات اٹھاتے ہوئے ان کے مؤقف کو تنقید کا نشانہ بنایاگیا ہے۔
عثمان خواجہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اور اداروں سے جوابدہی کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن انہیں خود بھی اپنے کردار اور ذمہ داری سے متعلق سوالات کا جواب دینا چاہیے۔ خواجہ اعتراف کر چکے ہیں کہ انہیں 2018ء کے سینڈ پیپر اسکینڈل (بال ٹیمپرنگ) کے بارے میں علم تھا، تاہم سوال یہ ہے کہ انہوں نے اس وقت عوامی سطح پر اس معاملے کو بے نقاب کیوں نہیں کیا اور ان انکشافات کے لیے آٹھ سال انتظار کیوں کیا؟ اگر 2018ء میں حقیقت سامنے لانا ضروری تھا تو پھر 2026ء میں ریٹائرمنٹ کے بعد تجارتی بنیادوں پر شائع ہونے والی خودنوشت کے ذریعے یہ تفصیلات سامنے لانے کی کیا وجہ ہے؟ سچائی کا انحصار کسی کتاب کی اشاعت یا رونمائی پر نہیں ہونا چاہیے۔
کسی سلیکشن فیصلے پر مایوسی بذاتِ خود نسل پرستی کا ثبوت نہیں ہوتی۔ یہ ایک سنگین الزام ہے اور اسے ثابت کرنے کے لیے ٹھوس شواہد درکار ہیں۔ محض کسی معروف شخصیت کی جانب سے الزام عائد کر دینا اسے حقیقت نہیں بنا دیتا۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز بھی عثمان خواجہ کے بیان کے اہم حصوں سے اختلاف کر چکے ہیں۔ ایسے معاملات میں کئی افراد کی ساکھ اور شہرت کا سوال شامل ہے، اس لیے ضروری ہے کہ دعوؤں کا آزادانہ شواہد کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے۔ دوسروں کی دیانت داری پر سوال اٹھانے والے شخص کو اپنے بیانات پر بھی سوالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کو 88 ٹیسٹ میچز میں نمائندگی کا موقع دیا، اگرچہ یہ حقیقت اس بات کی ضمانت نہیں کہ ان کے ساتھ کبھی امتیازی سلوک نہیں ہوا، تاہم اگر وہ سمجھتے ہیں کہ نسلی تعصب کے باعث انہیں کپتانی نہیں دی گئی تو انہیں اپنے دعوے کی بنیاد اور شواہد بھی سامنے لانے چاہئیں۔ ذاتی مایوسی اور ادارہ جاتی امتیاز دو الگ معاملات ہیں۔
عثمان خواجہ کی اہلیہ کے حجاب کو کپتانی کے فیصلے سے جوڑنے کے مبینہ دعوے پر ردعمل
خواجہ کے مذہبی عقائد اور ان کی اہلیہ کے حجاب پہننے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، لیکن اگر اس معاملے کو کپتانی کے فیصلے پر اثرانداز ہونے والے عنصر کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے تو اس کے ٹھوس شواہد بھی سامنے آنے چاہئیں۔ مذہبی آزادی قابل احترام ہے، تاہم سنگین الزامات کو قیاس آرائیوں کی بنیاد پر حقیقت بنا کر پیش نہیں کیا جا سکتا۔
عثمان خواجہ نے اپنی صلاحیت اور کارکردگی کی بنیاد پر آسٹریلوی کرکٹ میں مقام حاصل کیا اور آسٹریلیا نے بھی انہیں بین الاقوامی سطح پر غیر معمولی کیریئر بنانے کا پلیٹ فارم فراہم کیا۔ کسی ادارے پر تنقید کرنا ہر شخص کا حق ہے، لیکن اس ادارے کی جانب سے فراہم کیے گئے مواقع اور کامیابی میں اس کے کردار کو بھی نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔
بہت سے پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہریوں نے عثمان خواجہ کی کامیابیوں کو ہمیشہ سراہا ہے، تاہم کسی کھلاڑی کی تعریف کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ اس کے ہر بیان سے اتفاق بھی کیا جائے۔ خواجہ کے بیانات پر سوال اٹھانے کا پورا حق حاصل ہے اور اس بنیاد پر آسٹریلیا کے کثیرالثقافتی معاشرے سے ان کی وابستگی پر سوال نہیں اٹھایا جانا چاہیے۔
عثمان خواجہ آسٹریلوی کرکٹ سے شفافیت اور جوابدہی کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن سینڈ پیپر اسکینڈل کے بارے میں ان کے اپنے اعتراف سے بھی ان کی ذمہ داری سے متعلق کئی سوالات پیدا ہوتے ہیں۔ اگر وہ دوسروں سے شفافیت چاہتے ہیں تو انہیں خود بھی اپنے کردار کے حوالے سے شفاف ہونا چاہیے۔
کی حیثیت سے عثمان خواجہ کی کامیابیوں کا احترام کرتے ہیں، تاہم ان کے عوامی مؤقف کے ہر پہلو سے اتفاق ضروری نہیں۔ خواجہ کی کھیلوں میں کامیابیوں کا اعتراف اور ان کے الزامات کا غیر جانبدارانہ جائزہ، دونوں باتیں بیک وقت ممکن ہیں۔
مزید پڑھیں





