بدھ، 14 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

برطانیہ میں احمد ،خان اور حسنین ناموں کی مقبولیت میں اضافہ

oh6j1t64_baby-generic_625x300_13_October_21

 برطانیہ میں خان، احمد اور علی ناموں کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا اور یہ نام ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے۔


ڈیلی میل نےاپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ برطانوی روایتی خاندانی نام تیزی سے مقبولیت کھو رہے ہیں اور خان ،احمد اور علی ناموں کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے-


رپورٹ کے مطابق 1996 میں انگلینڈ اور ویلز میں پیدا ہونے والے بچوں میں اسمتھ، جونز اور ولیمز سب سے زیادہ عام خاندانی نام تھے۔ ٹیلر، براؤن، ڈیوس، ایونز، تھامس، جانسن اور ولسن بھی ٹاپ 10 میں شامل تھےتاہم 3  دہائیوں بعد نوزائیدہ بچوں میں سب سے زیادہ عام 10 خاندانی ناموں کی فہرست تبدیل ہو چکی ہے۔ اب اس میں اسمتھ، خان، احمد، علی، جونز، حسین، سنگھ، ولیمز، پٹیل اور کور شامل ہیں۔


ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ٹاپ 10 میں برقرار رہنے کے باوجود جونز کی مقبولیت میں 43 فیصد کمی آئی ہے آٹھویں نمبر پر موجود ولیمز کی مقبولیت میں بھی تقریباً اتنی ہی کمی ریکارڈ کی گئی ہے1990 کی دہائی میں عام ہونے والے دیگر خاندانی نام اب 11ویں سے 17ویں نمبر کے درمیان  آگئے ہیں۔


برطانیہ کے دفتر برائے قومی شماریات کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق خان، احمد اور علی کے خاندانی ناموں کی مقبولیت دوگنی ہو چکی ہےسکھ مردوں اور خواتین سے روایتی طور پر منسوب خاندانی نام سنگھ اور کور کی مقبولیت میں بھی کم از کم 5 گنا اضافہ ہوا ہے۔


رپورٹ کے مطابق گزشتہ 30 برسوں میں جونز، ولیمز اور ٹیلر کی مقبولیت میں کمی، جبکہ خان، سنگھ اور کور کی مقبولیت میں اضافہ ہوا یہ اعداد و شمار انگلینڈ اور ویلز میں رجسٹر ہونے والی پیدائش پر مشتمل ہیں، جبکہ وہ خاندانی نام شامل نہیں کیے گئے جن کی تعداد 2 یا اس سے کم تھی برطانیہ میں سب سے عام خاندانی نام اسمتھ بھی اپنی مقبولیت کھو رہا ہے 1996 میں یہ نام 7،276 بچوں کے لیے ریکارڈ کیا گیا تھا، جبکہ اب یہ تعداد کم ہو کر 4،102 رہ گئی ہے۔


واضح رہے کہ یہ رپورٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب رواں موسمِ گرما میں جاری ہونے والے اعداد و شمار سے انکشاف ہوا تھا کہ انگلینڈ اور ویلز میں پیدا ہونے والے لڑکوں کے لیے محمد مسلسل تیسرے سال سب سے مقبول نام رہا دفتر برائے قومی شماریات کے مطابق 2025 میں 5،957 لڑکوں کا نام بالخصوص ’محمد‘ رکھا گیا۔