بدھ، 11 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ثانیہ مرزا نے شادی سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی


بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی شادی سے متعلق جاری قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑدی،کہا کہ فی الحال ان کی زندگی میں کوئی مرد موجود نہیں اور وہ مستقبل کے حوالے سے بھی کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔


ثانیہ مرزا نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شرکت کی جہاں ان کے ہمراہ معروف فلم ساز اور ان کی قریبی دوست فرح خان بھی موجود تھیں پروگرام کے دوران میزبانوں نے ان سے سوال کیا کہ کیا انہیں کبھی کسی نے کافی پر ملاقات کی پیشکش کی ہے؟ اس پر ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ان کے مرد دوست اکثر انہیں سیر و تفریح کے لیےمدعو کرتے ہیں تاہم وہ انہیں رومانوی ساتھی کے بجائے اپنےدوستوں کی طرح ہی سمجھتے ہیں۔


اس موقع پر فرح خان نے بتایا کہ ان کے بعض دوست اکثر ان سے رابطہ کرکے پوچھتے ہیں کہ آیا ثانیہ مرزا واقعی سنگل ہیں یا نہیں؟ اس سوال کے جواب میں ثانیہ مرزا نے دوٹوک انداز میں کہا کہ میری زندگی میں کوئی مرد نہیں ہے اور مجھے نہیں معلوم کہ مستقبل میں کوئی ہوگا بھی یا نہیں۔


واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے 2010 میں شادی کی تھی۔ دونوں کے ہاں 2018 میں بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی تاہم دونوں کی ازدواجی زندگی 2023 میں اختتام پذیر ہوگئی جس کے بعد شعیب ملک نے جنوری 2024 میں پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کرلی-