گندم کی امدادی قیمت 4500 روپے فی من مقرر

وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے گندم کی امدادی قیمت 4,500 روپے فی من (40 کلوگرام) مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے-
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کے مطابق، حکومت نے تمام صوبوں کی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے گندم کی نئی امدادی قیمت 4,500 روپے فی من طے کی ہے, کسان فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے کھادوں کا متوازن استعمال یقینی بنائیں۔ کھادوں کا غیر متوازن استعمال نہ صرف زرعی پیداوار بلکہ زمین کی زرخیزی کو بھی متاثر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مٹی کے تجزیے کی بنیاد پر کھادوں کا استعمال پیداوار میں اضافے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ معیاری بیج، متوازن کھاد اور جدید زرعی طریقے گندم کی بہتر پیداوار کے لیے ضروری ہیں فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کسانوں کی آمدن اور ملکی غذائی تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسان زرعی ماہرین کی سفارشات کے مطابق کھادوں کا بروقت استعمال کریں,حکومت کسانوں کے معاشی تحفظ اور زرعی شعبے کے استحکام کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جبکہ گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے حکومت اور کسانوں کی مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔
دوسری جانب سندھ کابینہ نے سرکاری گندم اور اس کی امدادی قیمت کو 5,000 روپے سے کم کرکے 4,500 روپے فی من (40 کلوگرام) کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے آٹے کی قیمت میں بھی 17 روپے فی کلو کمی واقع ہوئی ہے،جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھی گندم کی امدادی قیمت 4,500 روپے مقرر کرنے کے فیصلے کو سراہا گیا ہے اور کسان کارڈ کے تحت قرض کی حد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے-
مزید پڑھیں




