بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی واشک میں کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 12 اور 13 اکتوبر 2026 کی درمیانی شب ضلع واشک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔کارروائی کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔علاقے میں موجود دیگر بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔
وفاقی ایپکس کمیٹی کی جانب سے منظور کردہ قومی ایکشن پلان کے تحت وژن عزمِ استحکام کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی، تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کو صرف پی ٹی آئی ہی ختم کر سکتی اور وہ قریباً کامیاب ہو چکی ہے ،تحریر: نعیم خان


