بدھ، 18 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد

مصنف:

بنوں: سکیورٹی فورسز نے عزمِ استحکام وژن کے تحت ضلع بنوں کے علاقے گیدڑ کیمپ میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔


سکیورٹی ذرائع کے مطابق گیدڑ کیمپ میں خوارج کی موجودگی کی تصدیق کے بعد سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا۔ سرچ آپریشن کے دوران چھپے ہوئے 2 زخمی خوارج نے فائرنگ کی، جس پر سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو ہلاک کردیا۔ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 2 ایل ایم جیز، 7 ایس ایم جیز، 8 دستی بم اور بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ اس کے علاوہ ٹی ٹی پی کا پرچم، 6 موبائل فونز، بندوقوں کی بیلٹس اور دیگر سازوسامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔


سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔