بدھ، 18 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

میرعلی میں شہریوں کے زخمی ہونے کا واقعہ، سکیورٹی فورسزکا حملے کا الزام بے بنیاد قرار

مصنف:

خیبر پختونخوا فیکٹ چیک نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے گاؤں علی خیل حیدر خیل میں خواتین اور بچوں سمیت 10 شہریوں کو سکیورٹی فورسز کے کواڈ کاپٹر بم سے زخمی کرنے کے دعوے کو جعلی خبر اور پروپیگنڈا قرار دے دیا۔


کے پی فیکٹ چیک کے مطابق فتنہ الخوارج اور پروپیگنڈا اکاؤنٹس کی جانب سے واقعے سے متعلق گمراہ کن معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حقیقت اس کے برعکس ہے، فتنہ الخوارج کی جانب سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ ان کی اپنی نااہلی کے باعث شہری آبادی پر آ گرا، جس کے نتیجے میں معصوم بچے زخمی ہوئے۔کے پی فیکٹ چیک کے مطابق پروپیگنڈا اکاؤنٹس اس واقعے کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہوئے پاکستان کی سکیورٹی فورسز کو ملوث کرنے اور عوام میں غلط معلومات پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔