بدھ، 18 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سندھ میں سرکاری اسکولوں کی حالت زار،کرپشن کی انتہا ہو گئی

مصنف:

سندھ میں سرکاری تعلیمی اداروں کی حالت زار پر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے، جس میں ایک دیہی علاقے کے سرکاری پرائمری اسکول کی عمارت اور بچوں کو فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولیات دکھائی گئی ہیں۔


ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2008 سے 2026 تک سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت کے دوران صوبے کا مجموعی بجٹ 45 کھرب روپے (45 ہزار ارب روپے) رہا، تاہم بھاری بجٹ خرچ ہونے کے باوجود بعض سرکاری اسکول بنیادی تعلیمی سہولیات سے محروم ہیں۔حکومت نے سیکنڈری سکول کی تعمیر میں صرف پانچ سو روپے لگائےہیں،ویڈیو شیئر کرنے والے حلقوں نے سندھ میں ترقیاتی فنڈز کے استعمال، سرکاری اخراجات اور تعلیمی شعبے کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ صوبے کی تقسیم کا نہیں بلکہ عوامی وسائل کے مؤثر استعمال اور ان کی شفافیت کا ہے، جب تعلیمی اداروں کا یہ حال ہے کہ بچے نیچے بیٹھ کر ایک کچی جھوپڑی میں تعلیم حاصل کریں گے تو حکومت جواب دے کہ بھاری بجٹ کہاں گیا،بات صوبے کی تقسیم کی نہیں بات کھربوں کے فنڈز کی کرپشن کی ہے جس پر بھٹو آج بھی قبضہ چھوڑنے کو تیار نہیں.