شہبازشریف کی محمود اچکزئی سے ملاقات,دوبارہ مذاکرات کی دعوت

وزیرِاعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے غیر رسمی ملاقات کی-
جمعرات کے روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران ایوان میں ہونے والی اس غیر رسمی ملاقات میں وزیرِاعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی ایک دوسرے کے ساتھ سرگوشی کے انداز میں گفتگو کرتے نظر آئے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم نے الیکشن کمشنر اور کمیشن کے دیگر ارکان کی تقرری میں ایک سال سے جاری تعطل پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ یہ ایک اہم آئینی ضرورت ہے، جس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے وزیرِاعظم نے محمود اچکزئی پر چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دیگر اہم ارکان کی تقرری کے معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر زور دیا۔
وزیرِاعظم کی گفتگو کے دوران محمود اچکزئی خاموشی سے ان کی بات سنتے رہے اور اثبات میں سر ہلاتے نظر آئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ایوان سے روانہ ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز بھی محمود اچکزئی کی نشست پر پہنچے اور خوشگوار انداز میں گفتگو کرتے دکھائی دیے۔
https://x.com/S_SajidOfficial/status/2110657772832604553?s=20
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرِ صدارت جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے بھی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کر دی ہے۔
https://x.com/chshahidajmal1/status/2110666118465818758?s=20
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے 11 اکتوبر کو آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے اعلان کے بعد آئینی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے اس صدارتی فیصلے کی توثیق کے لیے قرارداد کی منظوری حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں



