معروف گلوکارہ حمیرہ چنا کی گاڑی کراچی کے علاقے بہادر آباد سے چوری، وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس

مصنف:
کراچی: معروف پاکستانی گلوکارہ حمیرہ چنا کی گاڑی کراچی کے علاقے بہادر آباد سے چوری ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی چوری کا واقعہ گزشتہ روز بہادر آباد میں چار مینار چورنگی کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ نیو ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا ہے جبکہ گاڑی کی تلاش اور چوری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی اینٹی کار لفٹنگ سیل (اے سی ایل سی) اور ایس ایس پی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیر داخلہ سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ چوری شدہ گاڑی کی فوری تلاش اور برآمدگی یقینی بنائی جائے اور واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔
مزید پڑھیں




