Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

گورنمنٹ کالج لاہور میں سیاسی انٹرویو کے فن پر خصوصی سیمینار

Special Seminar on Art of Political Interviewing Held at GCU Lahore | BaaghiTV
مصنف:

لاہور: (علی رضا) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور کے انسٹیٹیوٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز نے ینگ جرنلسٹس سوسائٹی کے تعاون سے " میٹ دی میڈیا ماسٹرو سیریز" کے دوسرے اہم سیشن کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کا مقصد میڈیا طالب علموں کو میڈیا انڈسٹری کے عملی تجربات سے روشناس کرانا ہے، "میٹ دی میڈیا ماسٹرو سیریز" میں تجربہ کار میڈیا پروفیشنلز تربیتی ورکشاپس اور انٹر ایکٹو لیکچرز کے ذریعے طلباء تک اپنے تجربات پہنچاتے ہیں۔


آج کے سیمینار میں سینئر صحافی و اینکر پرسن اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے سیاسی انٹرویو کے فن پر خصوصی لیکچر دیا۔ انہوں نے سیاسی انٹرویو کے فن پر اپنے پیشہ ورانہ تجربات کی روشنی میں موجودہ سیاسی و معاشی چیلنجز، انٹرویو کے طریقہ کار اور اخلاقی تقاضوں پر خصوصی گفتگو کی۔ انہوں نے طلبہ کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے صحافت کے میدان میں پیش آنے والے مختلف تلخ و شیریں تجربات پر بھی گفتگو کی۔


اس موقع پر شعبہ میڈیا اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ انچارج ڈاکٹر مختار احمد، کوآرڈینیٹر میڈیا ڈیپارٹمنٹ منیبہ فاطمہ زہرہ اور فیکلٹی کے معزز اساتذہ نے مہمان خصوصی کو خوش آمدید کہا اور طلباء کو میڈیا پروفیشنلزم سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔


تقریب کے اختتام پر معزز مہمان مقرر کا شکریہ ادا کیا گیا، مہمان کی آمد پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چودھری سے ملاقات میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی تاریخی حیثیت اور نوبل انعام یافتہ سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام کی زندگی پر گفتگو ہوئی۔ وائس چانسلر نے بتایا کہ کس طرح گورنمنٹ کالج اپنے نام کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ مہمان خصوصی کو وائس چانسلر کی جانب سے شیلڈ سے نوازا گیا۔


سیاسی انٹرویو کے فن کے اس سیمینار میں موجود فیکلٹی ممبران میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر مختار احمد، کوآرڈینیٹر و آرگنائزر ڈاکٹر منیبہ فاطمہ، ڈاکٹر علی بہادر، صحافی عثمان بھٹی اور محترمہ اقدس وحید شامل تھیں، جن کی موجودگی نے طلباء میں ایک حوصلہ پیدا کیا۔ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منعقد یہ تقریب طلباء کو پروفیشنلزم کی طرف گامزن کرنے پر ایک بہترین قدم ہے۔سیاسی انٹرویو کے فن کی تقریب پر گفتگو کا یہ دن نوجوانوں میں صحافتی ہم آہنگی، صحافتی اصولوں، میڈیا کی اخلاقی ذمہ داریوں اور صحافت کی اہمیت پر ختم ہوا۔

Special Seminar on Art of Political Interviewing Held at GCU Lahore | BaaghiTV

The event was attended by faculty members, including Dr. Mukhtar Ahmad, Dr. Muneeba Fatima Zahra, Dr. Ali Bahadur, journalist Usman Bhatti, and Ms. Aqdas Waheed.



رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL