طالبعلم کیساتھ ہراسانی و نامناسب ویڈیو کا کیس, ملزم کو 7 سال قید، 10 لاکھ جرمانہ

مصنف:
عدالت نے 16 سالہ طالب علم کو ہراساں کرکے اس کی نامناسب ویڈیو بنانے سے متعلق پیکا کیس میں مرکزی ملزم راجہ حارث نوید کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔
ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد محمد افضل مجوکا نے سائبر کرائم مقدمےکا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم راجہ حارث نوید پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ عدالت کے مطابق جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔
عدالت نے جرم میں معاونت کا الزام ثابت نہ ہونے پر شریک ملزم شاہزیب معراج کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا-
واضح رہے کہ مرکزی ملزم نے دھوکے سے 16 سالہ میٹرک کے طالب علم کو ڈرائنگ روم میں بند کیا اور گن پوائنٹ پر اسے ہراساں کرتے ہوئے اس کی رضامندی کے بغیر نازیبا اور متنازع ویڈ یو ریکارڈ کی۔
مزید پڑھیں



