پیر، 2 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند

psx

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا تاہم کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں مندی ریکارڈ کی گئی ہے، 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 939 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اتار چڑھاؤ برقرار رہا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 154 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 66 ہزار 564 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 409 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔