پیر، 2 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ڈی پی او اوکاڑہ کا سٹی سرکل کا دورہ، انتظامی اموراورپولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ

نقطہ نظر
مصنف:

اوکاڑہ(ملک ظفر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے سٹی سرکل میں تھانہ اے ڈویژن اور تھانہ بی ڈویژن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فرنٹ ڈیسک، کیومیٹک مشین، تھانہ ریکارڈ، حوالات، عمارت اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر تھانوں کی صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کو بھی چیک کیا گیا۔

بعد ازاں ڈی پی او اوکاڑہ کی زیرِ صدارت سٹی سرکل کے نامکمل چالانوں اور زیرِ التواء امثالِ مقدمات کے حوالے سے خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں متعلقہ افسران سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او نے تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ تمام زیرِ التواء کیس فائلز کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے چالان بروقت عدالتوں میں جمع کروائے جائیں تاکہ مقدمات کی مؤثر پیروی اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا کہ تھانوں کے دوروں کا بنیادی مقصد پولیس کی کارکردگی، انتظامی امور اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینا ہے۔ پولیس افسران اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ مہارت، فرض شناسی اور عوام دوست رویے کے ساتھ ادا کریں۔


اوکاڑہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت تحصیل بھر میں صفائی ستھرائی کا گرینڈ آپریشن جاری


اوکاڑہ (ملک ظفر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد اکرام ملک کی خصوصی ہدایات پر تحصیل بھر میں صفائی ستھرائی کا گرینڈ آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے مینجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی اوکاڑہ احمد سلیم چشتی کی زیرِ قیادت سارکو انتظامیہ کی نگرانی میں شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں آپریشن کے دوران گلی محلوں، بازاروں، اہم شاہراہوں، عوامی مقامات اور دیگر مصروف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے ساتھ کوڑا کرکٹ کی بروقت اٹھائی اور منتقلی کو یقینی بنایا جا رہا ہے عارضی ویسٹ کلیکشن پوائنٹس کی صفائی اور جمع شدہ فضلہ کو مقررہ مقامات تک منتقل کرنے کے لیے عملہ اور مشینری روزانہ کی بنیاد پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں شہری و دیہی آبادیوں میں گھر گھر سے کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے عمل کو بھی مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے صفائی ٹیمیں مختلف علاقوں میں متحرک رہتے ہوئے صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے اور عوامی مقامات کو صاف رکھنے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں ستھرا پنجاب ایجنسی کی جانب سے متعلقہ عملے کو صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں سارکو انتظامیہ کا مقصد تحصیل بھر میں صفائی کے نظام کو مؤثر بنانا، شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا اور وزیراعلیٰ پنجاب کے صاف ستھرا پنجاب ویژن کو عملی جامہ پہنانا ہے



اوکاڑہ(نامہ نگار ملک ظفر)ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک اور ایم پی اے میاں محمد منیر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال کا اجلاس، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز چوہدری عبدالجبار گجر، اسسٹنٹ کمشنر اریج حیدر گوندل اور ہیلتھ افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال میں مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فواد افتخار اور ایم ایس ڈاکٹر سلمان قائم خانی نے ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجہ کے مختلف شعبہ جات اور سی ایم ڈائلسز پروگرام کے تحت فنڈز کے استعمال اور انتظامی امور پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے کا مریضوں کے علاج معالجہ کے انتظامی امور اور ادویات کے لیے فنڈز کے شفاف استعمال کے عمل کو برقرار رکھنے کی ہدایات دیں اور سی ایم ڈائلسز پروگرام کے تحت مستحق مریضوں کو علاج کی سہولیات کی فراہمی کے احکامات دیے۔ مزید برآں انہوں نے فلاح عامہ کے لیے ڈائلسز کے اضافی مریضوں کے لیے نئی مشین کی خریداری کے لیے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں بہتری اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کی فلاح و بہبود، معیاری علاج اور فنڈز کے شفاف استعمال کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ ایم پی اے میاں محمد منیر نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو بہترین طبی سہولیات کے لیے حکومت پنجاب موثر اقدامات کر رہی ہے۔ ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال ہسپتال میں مریضوں کو معیاری علاج فراہم کرنے کے لیے محنت سے کام کیا جائے۔ سی ایم ڈائلسز پروگرام کے تحت فنڈز مریضوں کو بلا تعطل علاج کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اقدامات کا مقصد مریضوں کو بہترین طبی سہولیات اور ان کی خدمت ہونا چاہیے۔