اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

مصنف:
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں تازہ علاقائی صورتحال اور مسائل کے حل کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق 15 اکتوبر کو ہونے والی گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں۔
دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے مذاکرات کو آگے بڑھانے اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا،دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں



