پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا

کیمبرین پیٹرول2026 میں پاک فوج کی شاندار کارکردگی،سلورمیڈل اپنے نام کر لیا-
برطانیہ میں منعقدہ ایکسرسائزکیمبرین پیٹرول2026میں36 ممالک کی 140ٹیموں نے حصہ لیا کیمبرین پیٹرول کی مشق ویلز، برطانیہ میں 2 سے 13 اکتوبر 2026 تک منعقد ہوئی, اس سال کے سلور میڈل کے ساتھ، پاکستان نے اب تک لگاتار پانچ سالوں میں تمغے جیتے ہیں-
رواں سال پاکستان کی نمائندگی 59 پنجاب رجمنٹ نےکی، جس میں ایک افسر اور 7 سپاہی شامل تھے، جنہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا لندن میں پاکستانی ہائی کمشنرکی جانب سے کیمبرین پٹرول 2026 میں سلور میڈل جیتنے والی پاک فوج کی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔
https://x.com/S_SajidOfficial/status/2110554462893068444?s=20
خیال رہے کہ اسے دنیا کے مشکل ترین بین الاقوامی فوجی پٹرولنگ کے مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے,اس سے قبل پاک فوج کی ٹیم نے2022 اور2023 میں چاندی کاتمغہ جبکہ 2024 اور2025 میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔
مزید پڑھیں



