Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کوئٹہ میں بلوچستان کی پہلی ماس ٹرانزٹ ٹرین سروس کا آغاز ہو گیا


کوئٹہ میں سریاب سے کچلاک کے درمیان بلوچستان کی پہلی ماس ٹرانزٹ ٹرین سروس جناح پیپلز ٹرین کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔


وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے سروس کا افتتاح کیا،جناح پیپلز ٹرین 32 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک پر چلائی جائے گی، جس کے لیے 7 اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، 2 بوگیوں پر مشتمل ٹرین میں 198 مسافروں کے بیٹھنے اور 30 کے کھڑے ہوکر سفر کرنے کی گنجائش ہے۔


ٹرین کا کرایہ 50 سے 100 روپے تک تجویز کیا گیا ہے، جبکہ بزرگ اور معذور شہری مفت سفر کر سکیں گے۔ سروس کا مقصد شہریوں کو کم خرچ اور محفوظ سفری سہولت فراہم کرنے کے ساتھ کوئٹہ کی شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ کم کرنا ہے-


وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطابق مستقبل میں ٹرین سروس کو بوستان سے مستونگ تک توسیع دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔