جمعرات، 15 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی

parliment

 پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں  خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کی قرارداد منظورکرلی گئی۔


ا سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا،خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی ، گورنر راج کی توثیق کی قرارداد اجلاس میں پیش کی گئی،خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کی قرارداد منظورکرلی گئی،ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی قرارداد کے حق میں 214ارکان کی حمایت کی جبکہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی قرارداد کی 56ارکان نے مخالفت کی۔


اعظم نذیر تارڑ کاکہناتھا کہ خیبرپختونخوا میں آرٹیکل 232سے متعلق دونوں ایوانوں میں بحث ہوئی،پارلیمان کے دونوں ایوان نے قرارداد منظور کی،آئینی تقاضے کے تحت معاملہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں لایا گیا، خیبرپختونخوا کے انتظامی  اور قانون سازی امور کیلئے میکنزم دیا گیا۔