ٹرمپ نے اسرائیلیوں سے نیتن یاہو کو ووٹ دینے اپیل کردی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی عوام سے نیتن یاہو کو ووٹ دینے کی اپیل کردی۔
اسرائیلی انتخابات سے ایک روز پہلے صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نیتن یاہو کی حمایت میں بیان دیتے ہو ئے کہا کہ اسرائیلی عوام نیتن یاہو کو ووٹ دیں تاکہ ہم نے مل کر جو کام شروع کیا وہ پورا کرسکیں، نیتن یاہوکے ساتھ مل کربڑی فوجی کامیابیاں حاصل کیں، وہ جنگجو وزیراعظم رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کےحصول سے روکا، کچھ لوگ اسرائیل کو چھوٹا اور ،امریکا کوبڑا شیطان کہتے تھے لیکن اب ان کے نعرے نہیں سنائی دیتے۔
واضح رہے کہ کل 27 اکتوبر منگل کو اسرائیل میں انتخابات ہو رہے ہیں علاقائی جنگ کے تین سال بعد، یہ وہ معرکہ ہے جس کے درپیش ہونے کا اسرائیل کو ہمیشہ سے اندازہ تھا،منگل کو اسرائیل میں ہونے والے انتخابات ایک ایسے وقت میں ہونے جا رہے ہیں جب ملک گہری تقسیم کا شکار ہے۔
جمعہ کو شائع ہونے والے عوامی جائزوں کے مطابق حکمران اتحاد اور مرکزی اپوزیشن بلاک تقریباً برابر ہیں، جبکہ پانچ لاکھ ووٹر پہلی بار ووٹ ڈال رہے ہیں اور اطلاعات کے مطابق تقریباً 70 ہزار اسرائیلی صر ف ووٹ ڈالنےکے لیے بیرونِ ملک سے آ رہے ہیں، سنیچر کی شب، حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ لیے، اپوز یشن کے ووٹروں کی بڑی تعداد تل ابیب کے مرکزی علاقے میں جمع ہوئی۔
مزید پڑھیں




ایک شام امیر خسروؒ کے نام، امروھا فاؤنڈیشن کے تحت عالمی مشاعرہ ،شاہد نسیم چوہدری
