ہفتہ، 21 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 15 دہشت گرد ہلاک

مصنف:

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیوں میں 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔


سکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ میں پہلی کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ دوسری کارروائی میں مزید 10 دہشت گرد مارے گئے۔ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے گئے، جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران کلی پسند خان، موسیٰ خان، خراسانی اور کفتاری کے علاقوں کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر کلیئر کرالیا گیا ہے۔


سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔