برطانیہ: روس کے لیے جاسوسی کےشبہے میں امریکی فوجی اہلکار گرفتار

برطانوی پولیس نے روس کے لیے جاسوسی کے شبہے میں امریکی فوج کے ایک 41 سالہ اہلکار کو گرفتار کرلیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکی فوجی اہلکار کو انگلینڈ کے علاقے گلوسٹر کے قریب گرفتار کیا گیابرطانوی پولیس نے اس کی شناخت ظاہر نہیں کی، جبکہ گرفتاری کے بعد اسے لندن کے ایک پولیس اسٹیشن میں حرا ست میں رکھا گیا ہے-
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق41 سالہ سینئر فوجی اہلکار کو منگل کے روز گلاسٹر کے قریب سے حراست میں لیا گیا، انسداد دہشتگردی پولیس لندن کے مطابق گرفتاری نیشنل سکیورٹی ایکٹ 2023 کی دفعہ ایک اور دفعہ 3 کے تحت عمل میں آئی۔
برطانوی میٹروپولیٹن پولیس کے انسداد دہشتگردی شعبے نے کارروائی میں امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی اور امریکی فوج کے ساتھ تعاون کیا۔ پولیس کے مطابق گلوسٹرشائر میں 2 مقامات پر تلاشی بھی لی گئی ہے۔
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے گرفتاری کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جاسوسی سے متعلق الزامات امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے انتہائی تشویشناک ہیں۔ امریکی فوج کےکاؤنٹر انٹیلیجنس کمانڈ کے سر براہ بریگیڈیئرجنرل شان اسٹنچن نےبھی حساس معلومات تک رسائی رکھنےوالےاہلکاروں سےمتعلق سیکیو رٹی خدشات کا اظہار کیا۔
برطانوی پولیس نے واضح کیا ہے کہ یہ گرفتاری ملک میں جاری دیگر انسداد دہشتگردی تحقیقات سے متعلق نہیں۔ حکام کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور گرفتار اہلکار پر عائد الزامات کی مزید تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئی ہیں۔
مزید پڑھیں




