جہلم میں وزیراعلیٰ پنجاب کا پرتپاک اور شاندار استقبال،عوام کی بڑی تعداد کی شرکت

جہلم میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا ، عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شاندار چوک اور جہلم بازار بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جہلم آمد پر شہر بھر میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، خیر مقدمی بینرز آویزاں کیے گئے اور گھوڑوں کے روایتی رقص نے استقبال کو یادگار بنا دیا، اولڈ جی ٹی روڈ ، جادہ ، سول لائنز روڈ، شاندار چوک سمیت ہر گلی محلے میں ہجوم نظر آیا-
https://x.com/KhokharSab29601/status/2120083812919152767?a=sYmxzZxFXZURuw_y334&s=20
وزیر اعلی مریم نواز شریف کی گاڑی پھولوں سے ڈھک دی گئی جہلم شہر میں خوشی کا عالم، تصاویر سے مزین خیر مقدمی بینر او رپوسٹر آویزاں کئے گئےجہلم کے جی ٹی روڈاو ردیگر بازاروں میں عوام کا بہت بڑا ہجوم امڈ آیا عوام نے گلاب کی پتیاں نچھاور کر کے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کاخیر مقدم کیا-
شاندار چوک میں ہرسو سر ہی سر نظر آرہے تھے نوجوان اور بچے خیر مقدمی پوسٹر اٹھائے سست رو گاڑی کے ساتھ چلتے رہے وزیراعلی مریم نوازشریف نے بھی عوام کے استقبال کا پرجوش جواب دیا
https://x.com/Alikhanyzai/status/2120085564984594809?a=3rvTLfkhOTZVmPlESqY&s=20
جہلم میں طلبا میں لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالرشپس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے آج کے ہیروز اور سپر ہیروز ہونہار طلبا ہیں، جن کی محنت اور کوششیں انہیں کامیابی کے اس مقام تک لائی ہیں،طلبا کے خواب پورے ہو رہے ہیں اور ان کی کامیابی پر والدین بھی اتنے ہی خوش ہیں جتنے خود بچے ہیں۔ انہوں نے والدین کی محنت، قربانیوں اور کوششوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
مریم نواز نے بتایا کہ جہلم کے سرکاری یونیورسٹی کے 115 طلبا اور نرسنگ کالج کی 42 طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے، جبکہ 109 طلبہ کو قریباً 25 لاکھ روپے کے ہونہار اسکالرشپس دیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ، فون اور اسکالرشپس طلبا کا حق ہیں اور یہ ان کی اپنی محنت کا صلہ ہے۔ طلبا کو ان کی محنت کا حق ملنا چاہیے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت طلبا اور نوجوانوں کی خوشیوں اور کامیابیوں میں شریک ہوتی ہے اور وہ بچوں کی کامیابیوں کو ایک ماں کی طرح خوشی سے مناتی ہیں۔ انہوں نے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی طلبا کے لیے کوششوں کو بھی سراہا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 50 ہزار سرکاری اسکولوں کے بچوں کی فکر ہے اور سرکاری اسکولوں کا معیار نجی تعلیمی اداروں سے بہتر بنا یا جا رہا ہے۔ اٹک کا سرکاری نواز شریف اسکول مہنگے نجی اسکول سے بہتر ہے، جبکہ صوبے کے 40 شہروں میں یکساں معیار کے نوا ز شریف اسکول قائم کیے جا رہے ہیں تعلیم پر سرمایہ کاری دراصل قوم کے مستقبل پر سرمایہ کاری ہے اور ہر بچہ پاکستان کا مستقبل ہے۔ وہ چاہتی ہیں کہ نوجوان اپنی قابلیت سے ملک اور اپنی مٹی کا نام روشن کریں۔
مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی کے لیے مفت سفری سہولتیں ضروری ہیں طلبا کو گرین بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے اور بچے اسکول، کالج اور یونیورسٹی آنے جانے کے لیے ان بسوں سے مستفید ہوں گے۔ لاہور جیسی گرین بسیں راولپنڈی، جہلم اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی چل رہی ہیں، جبکہ خوشاب، لیہ، بھکر، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان میں بھی یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔ چھوٹے شہروں میں بھی لاہور اور راولپنڈی کی طرز پر گرین بسوں کے اسٹینڈز بنائے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقی کے ثمرات بڑے شہروں سے نکال کر چھوٹے شہروں تک پہنچائے جا رہے ہیں اور تمام ترقیاتی فنڈز بڑے شہروں تک محدود رکھنے کی روایت توڑ دی گئی ہے۔ وہ ساہیوال، منڈی بہاؤالدین، اٹک اور جہلم میں ترقیاتی کاموں کا خود جائزہ لے رہی ہیں۔ ان کے مطابق گزشتہ 2 برس کے دوران پنجاب میں 50 ہزار کلومیٹر سڑکیں تعمیر کی گئیں اور سڑکوں کی تعمیر پر لاہور سےزیادہ توجہ دیگر شہرو ں کو دی گئی۔
مریم نواز نے کہا کہ جہلم میں دل کے مریضوں کے لیے جدید تشخیص اور علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کارڈیک لیب قائم کی گئی ہے، جبکہ پنجاب کے 25 شہروں میں کارڈیک سہولتیں قائم کی جا رہی ہیں۔ ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں کینسر اسپتال بنایا جا رہا ہے اور لاہور میں پاکستان کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔
مریم نواز نے سکوٹیز حاصل کرنے والی طالبات کو ہدایت کی کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے ہیلمٹ لازمی پہنیں، بچیوں کو مکمل ڈرائیونگ ٹر یننگ بھی دی جائے گی، کیونکہ والدین نے انہیں بہت محبت سے پالا ہے اور انہیں اپنی جان اور سلامتی کا خیال رکھنا چاہیے،بڑی تعداد میں سکوٹیز تیار ہونے کے باعث تقسیم میں تاخیر ہوئی، تاہم بہت جلد سکوٹیز کی پہلی تقسیم شروع ہو جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ گمراہ کن باتوں کے بجائے حقائق جانیں اور اپنی قابلیت و کامیابیوں کے ذریعے ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نوجوانوں کے ہاتھوں میں پاکستان کا پرچم دیکھنا چاہتی ہیں۔
مزید پڑھیں




