Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سرکاری اور نجی شعبے کے درمیان مضبوط شراکت داری ضروری ہے،محمد اورنگزیب

Muhammad aurangzeb

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ساتھ پائیدار ترقی کے لیے اصلاحات اور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسلام آباد میں ایگزم بینک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے سرکاری اور نجی شعبے کے درمیان مضبوط شراکت داری ضروری ہے، معاشی ترقی کا عمل سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ سے جڑا ہے، حکومت کی ترجیحات میں برآمدات، سرمایہ کاری اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ شامل ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا حکومت کی ترجیح ہے، جبکہ ایکسپورٹ فنانس ملکی برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے،نجی شعبے کی ترقی سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، پاکستان کی معیشت کو امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری کی جانب لے جانا ہے، عالمی مالیاتی اداروں اور کاروباری برادری کے ساتھ تعاون مزید بڑھانا ہوگا تاکہ معاشی ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں، حکومت معاشی شعبے میں اصلاحات کے عمل کو بھی آگے بڑھا رہی ہے۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL