Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

لاہور پریس کلب کے گیٹ سے خاتون صحافی صائمہ نواز کی گاڑی چوری

Screenshot
مصنف:

لاہور: لاہور پریس کلب کے گیٹ سے خاتون صحافی صائمہ نواز کی گاڑی چوری ہوگئی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون صحافی صائمہ نواز نے رات 7 بجے اپنی گاڑی لاہور پریس کلب کے باہر کھڑی کی تھی، تاہم رات 8 بج کر 10 منٹ پر واپس آئیں تو گاڑی وہاں موجود نہیں تھی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شلوار قمیض میں ملبوس ایک شخص موٹر سائیکل سے اتر کر گاڑی کے قریب آتا ہے۔ ملزمان نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے۔ فوٹیج کے مطابق ملزم گاڑی کا لاک کھولتا ہے اور گاڑی لے کر فرار ہوجاتا ہے۔خاتون صحافی صائمہ نواز کا کہنا ہے کہ واقعے کی قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے میں درخواست دے دی ہے۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL