Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

قصور،کم عمری کی شادی،20 روز گزر گئے مقدمہ درج نہ ہو سکا

dosri shadi

قصور

نابالغ بیٹی کے مبینہ اغوا اور کم عمری کی شادی کا الزام، 20 روز گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہو سکا بچی کی ماں کو ایس ایچ او کی ٹالمٹول



تفصیلات کے مطابق بنگلہ کمبواں کی رہائشی بیوہ منیرہ بی بی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی 17 سالہ بیٹی سنیاء بی بی کو مبینہ طور پر بہلا پھسلا کر لے جایا گیا اور بعد ازاں اس سے نکاح کیے جانے کی اطلاع دی گئی تاہم درخواست دینے کے 10 روز گزرنے کے باوجود متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کی جانب سے مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا منیرہ بی بی کے مطابق اس کی بیٹی موضع بھیڈیاں کلاں میں طارق شہزاد ولد رفیق طارق کے گھر میں کام کرتی اور وہیں رہائش پذیر تھی کہ مذکورہ گھر کے سامنے راشد ولد ارشد قوم آرائیں نے فرنیچر کی دکان بنا رکھی ہے

27 اگست 2026 کو راشد مبینہ طور پر اس کی نابالغ بیٹی کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا، جسے مجید اور اللہ وسایا ساکنان بھیڈیاں کلاں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا اہلِ علاقہ اور گواہان کے ذریعے بیٹی کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا تو مبینہ طور پر راشد نے بتایا کہ اس نے سنیاء بی بی سے نکاح کر لیا ہے درخواست گزار نے نکاح کی قانونی حیثیت پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ کم عمری کی شادی سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور نکاح رجسٹرار، نکاح خواں اور نکاح کے گواہان بھی اس معاملے میں شامل ہیں منیرہ بی بی نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ راشد، نکاح رجسٹرار، نکاح خواں اور دیگر متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے مبینہ طور پر لاپتہ نابالغ بیٹی کو بازیاب کرایا جائے اور معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں درخواست کے ساتھ سنیاء بی بی کا برتھ سرٹیفکیٹ بھی منسلک ہے درخواست گزار کے مطابق واقعے اور درخواست دیے جانے کو 10 روز گزر چکے ہیں، تاہم تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ متاثرہ خاندان نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور نابالغ لڑکی کو بازیاب کرایا جائے

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL