جمعرات، 15 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

عداوت رہی نہ اسے نہ مجھے،عارف پرویز نقیب

نقطہ نظر

عداوت رہی نہ اسے نہ مجھے

یہ مشکل پڑی نہ اسے نہ مجھے


ملی عمر جس کا تقاضا نہ تھا

ملی زندگی نہ اسے نہ مجھے


لو اک دوسرے کی کسی موڑ پر

ضرورت رہی نہ اسے نہ مجھے


الگ ہو گئے راستے اس طرح

کہ منزل ملی نہ اسے نہ مجھے


نہ اک دوسرے سے وفا کر سکے

ہے شرمندگی نہ اسے نہ مجھے


نہ ملنے پہ جو تھی زمانے لدے

وہ اک بے کلی نہ اسے نہ مجھے


بچھڑنا ضروری تھا چاہت نقیب

کہ راس آ سکی نہ اسے نہ مجھے

(عارف پرویز نقیب ۔ کراچی)