Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ادھوری محبت بھی روگ ہوتی ہے ،شاعرہ: شمسہ رانی

نقطہ نظر
shamsa rani


ادھوری محبت بھی روگ ہوتی ہے

ادھوری محبت بھی روگ ہوتی ہے

یہ دل کی خاموشی میں سوگ ہوتی ہے

نہ زخم دکھاتی نہ اواز دیتی یہ خاموش رہ کر بھی دل کو کھوتی ہے

کبھی یاد بن کر راتوں میں جاگے

کبھی خواب بن کر پلکوں پہ سوتی ہے

نہ ملنے کی حسرت نہ بھولنے کی ہمت

یہ کیسی سزا ہے جو دل کو ہوتی ہے

جو مل نہ سکے وہی خاص لگے

جو دور رہے وہی پاس لگے ادھوری محبت کی یہی کہانی

لبوں پہ ہنسی دل میں ویرانی

یہ زخم بھی میٹھا یہ درد بھی پیارا

جیسے چاند اکیلا ہو رات کا سہارا

وہ شخص اگرچہ بہت دور جا بیٹھا ہے

مگر اس کی خوشبو سانسوں میں ہوتی ہے ادھوری محبت کا حاصل یہی ہے

یہ جیتے جی انسان کو کھوتی ہے

ادھوری محبت بھی روگ ہوتی ہے

مگر سچی ہو تو بہت خوب ہوتی ہے