میر رضا قتل کیس:احمد بھاردے کا ریستوران سیل، پستول فرانزک کے لیے بھجوا دیا گیا

مصنف:
کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کیس کی مشترکہ تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ جے آئی ٹی نے کارروائی کے دوران میر رضا کے پارٹنر احمد بھاردے کا ذاتی پستول برآمد کرکے فرانزک کے لیے بھیج دیا۔
میر رضا کے دوست اور پارٹنر کے ریسٹورنٹ کی ایک برانچ سیل کردی گئی، فوڈ چین کی نارتھ ناظم آباد برانچ سیل کرکے ریکارڈ ضبط کرلیا گیا، پارٹنر احمد بھاردے کا ذاتی پستول فوڈ چین کی برانچ سے برآمد ہوا۔ خیال رہے کہ میر رضا علی خان 28 جولائی کو پاکستان ایمپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) سے لاپتہ ہوا تھا، جس کی لاش دو روز بعد گلستان جوہر سے ملی تھی، میر رضا علی صبح چار بج کر نو منٹ پر آن لائن ٹیکسی کے ذریعے گھر سے روانہ ہوا تھا۔
مزید پڑھیں





