احسن بھون کا کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف پانچ ارب ہرجانے کا دعویٰ ،طلبی ہو گئی

کیپٹن (ر) صفدر کے احسن بھون کی ڈگری سے متعلق الزامات کا معاملہ،کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا گیا،
وزیراعلیٰ پنجاب کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے احسن بھون کی ڈگری مبینہ طور پر جعلی ہونے کا الزام عائد کیا تھا،احسن بھون نے الزامات عائد کرنے پر کیپٹن (ر) صفدر کو قانونی نوٹس بھجوایا تھا،قانونی نوٹس میں کیپٹن (ر) صفدر سے 7 روز میں الزامات واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا، احسن بھون نے قانونی نوٹس میں کیپٹن (ر) صفدر سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا تھاکیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے مقررہ مدت میں معافی نہ مانگنے پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا،
احسن بھون نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف پانچ ارب روپے کے ہرجانے کا دعوی ڈیفمیشن کورٹ میں دائر کر دیا ،ڈیفمیشن کورٹ نے احسن بھون کے دعوے کو قابل سماعت قرار دے کر 11 نومبر کے لیے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نوٹس جاری کر دیا،دعوے میں کہا گیا کہ کیپٹن ر صفدر نے کئی مقامات پر بیان یا سوشل میڈیا پر ڈگری بارے کہا کہ جعلی ہے،مختلف الزامات لگائے، کئی انٹرویوز میں بات کی، دعوے میں کیپٹن ر صفدر کی سوشل میڈیا پر گفتگو کے ثبوت بھی شامل کئے گئے ہیں
مزید پڑھیں





