جنرل اسمبلی اجلاس، محمد المنفی کا فلسطینی عوام کی ثابت قدمی کو خراجِ تحسین

مصنف:
لیبیا کی طرابلس میں قائم صدارتی کونسل کے سربراہ محمد المنفی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ایسے وقت میں منعقد ہو رہی ہے جب عالمی طاقت کے توازن اور اس کے استعمال سے متعلق اخلاقی اصولوں میں گہری تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کے لیے ایک اہم چیلنج ایسا بین الاقوامی نظام تشکیل دینا ہے جس میں قانون کی حکمرانی سب کے لیے یکساں حق ہو، نہ کہ صرف طاقتور ممالک کے لیے ایک مراعات۔
محمد المنفی نے فلسطینی وفد کی جنرل اسمبلی میں عدم موجودگی پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’’دہائیوں پر محیط قبضے اور جبر کے بعد فلسطینی عوام کی مشکلات بدستور بڑھ رہی ہیں۔‘‘ فلسطینیوں کو زندگی اور حق خود ارادیت کے دفاع میں ’’ثابت قدم‘‘ رہنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔



.jpg%3F2026-09-23T18%253A15%253A05.607Z&w=3840&q=75)

