بدھ، 14 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کے پی پولیس کے 54 شہدا کے اہلخانہ میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم


خیبر پختونخوا پولیس کے 54 شہدا کے خاندانوں میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کیے گئے جبکہ شہدا پیکج میں اضافے اور پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

گورنر راج کے پہلے ہی ہفتے میں خیبر پختونخوا پولیس کے 54 شہدا کے خاندانوں کو گورنر ہاؤس پشاور مدعو کیا گیا جہاں انہیں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز دیے گئے۔

تقریب میں پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور شہدا کے اہلخانہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے شہدا پیکج میں 1.5 کروڑ روپے تک اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ شہید اہلکار کی بیٹی کی شادی کے لیے 10 لاکھ روپے اور گھر کے لیے نقد مالی امداد دینے کا بھی اعلان کیا گیا، تاکہ متاثرہ خاندانوں کی مالی مشکلات کم کی جا سکیں۔