اتوار، 22 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

خواتین کی تعلیم، معاشی خودمختاری اور ڈیجیٹل تحفظ کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں، اعظم نذیر تارڑ

Azam-Nazeer-Tarar

وفاقی وزیر انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان او آئی سی کی صدارت کے تحت خواتین کی تعلیم، معاشی خودمختاری اور ڈیجیٹل تحفظ کے لیے عملی اقدامات آگے بڑھا رہا ہے۔

استنبول میں ساتویں بین الاقوامی ویمن اینڈ جسٹس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے جولائی 2026 میں نویں او آئی سی وزرائے خواتین کانفرنس کی میزبانی کی اور آئندہ 2 سال کے لیے تنظیم کی صدارت سنبھالی۔ پاکستان رکن ممالک کے ساتھ مل کر اسلام آباد اعلامیہ پر عمل درآمد کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مشترکہ تاریخ، باہمی اعتماد اور انصاف و انسانی وقار کے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔ آن لائن ہراسانی اور مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال سے خواتین کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے قومی حکمت عملی بھی نافذ کردی گئی ہے۔

دورے کے دوران وفاقی وزیر انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ترکیہ کے وزیر انصاف آقین گورلیک سے دوطرفہ ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قانون و انصاف کے شعبوں میں تعاون مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔