منگل، 27 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پی ٹی آئی سے پسِ پردہ رابطے جاری، نام بتانے سے متعلقہ افراد کے لیے مسائل پیدا ہوں گے، رانا ثنا اللہ

rana sana

وزیراعظم کے میشر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ آف دی ریکارڈ رابطے ہیں، جن کے ساتھ رابطے ہیں ان کا نام نہیں بتا سکتا ان کے لیے مسئلے بنتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پارٹی میٹنگ میں مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ کرنے سے متعلق بھی باتیں ہوئی ہیں، مناسب ہوگا کہ اپوزیشن لیڈر کی وزیراعظم سے ملاقات ہو اور بات آگے بڑھائی جائے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم خود اپوزیشن لیڈر سے ان کی سیٹ پر جاکر ملے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات نہ کرنے کی بات میں کوئی منطق نہیں۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اب تک آف دی ریکارڈ ملاقات میں بھی پالیسی تبدیل کرنے کی بات نہیں کی۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پہلے اپوزیشن لیڈر کی وزیراعظم سے ملاقات ہو اور پی ٹی آئی ایوان کی کمیٹیوں میں واپس آئے