شہباز شریف سے بیرک مائننگ کارپوریشن کے چیئرمین جان تھورنٹن کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے بیرک مائننگ کارپوریشن کے چیئرمین جان تھورنٹن کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل اور معدنی دولت سے مالا مال ملک ہے، ان وسائل سے استفادہ کرکے بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ریکوڈک جیسے بڑے منصوبوں سے بلوچستان کے عوام کے لیے روزگار، ہنرمندی اور معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، مقامی نوجوانوں کو روزگار اور ہنرمندی کے مواقع فراہم کرنا اور اردگرد کی آبادیوں کی ترقی یقینی بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے وسیع معدنی وسائل کو بروئے کار لانے اور عالمی سرمایہ کاری کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے، ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کا اہم سنگ میل اور ملکی معاشی مستقبل کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں





