بھیک کا دھندہ اور مستحق کا حق،تحریر:محمد یاسر دلدار
نقطہ نظر
میں ایک مذہبی جماعت کے مرکز کاقریبی رہائشی ہوں جہاں ملک بھر کے علاوہ دنیا بھر سے مندوبین اجروثواب کی نیت سے مذہبی اصلاح کے لیے آتے ہیں۔جہاں سفری ضروریات کا کاروبار وسیع پیمانے پر ملتا ہے وہاں بھیک کا دھندہ بھی کثیر اور حیران کن مناظر میں دیکھنے کو ملتا ہے کچھ قریبی علاقے کے ایسے گھرانے جن کا کاروبار بھیک مانگنا ہے ان کے مرد گھر سنبھالتے ہیں اور ہر سال بچے پیدا کرتے ہیں جتنے زیادہ بچے اتنے زیادہ آمدن کے زرائع ہوتے ہیں۔کفالت کی زمہ داری سے آزاد یہ لوگ بچوں کوعلم سیکھانے کی بجائے بھیک مانگنے کے طریقے سیکھاتے ہیں کیسے صدا لگانی ہے توجہ کیسے لینی ہے ایک تو بچے خود معصوم ہوتے ہیں دوسرا ان کو چہرہ التجاہ بھرا بنا کر ہمدردی کے تاثر میں ایسے پیش کرنا ہوتا ہے کہ دیکھنے والے کو فوری رحم آ جائے اور بنا ارادے کے وہ جیب سے نوٹ نکال کر ان کے حوالے کر دیتے ہیں اب سکوں کا دور نہیں کم سے کم دس روپے سے شروع ہوتا یہ سلسلہ پچاس سو پانچ سو تک بھی چلا جاتا ہے بیرون ملک کے لوگ عام طور پر پانچ سو اور ہزار سونپ دیتے ہیں پھر دوکانداروں کو کھلے روپے دے کر بڑے نوٹوں میں منتقل کروا کر کپڑوں کے پوشیدہ حصوں میں چھپا لیتے ہیں انکے گھروں میں ہر وہ سہولت موجود ہیں جو مڈل کلاس یا اس سے اوپر کی فیملی کو حاصل ہوتی ہیں ٹی وی کیبل فریج موٹر بائیک قیمتی موبائل فون زیور وغیرہ شامل ہیں کھانا فروٹ بھیک میں مفت مل جاتا ہے رمضان المبارک اور عید تہوار سیزن ہوتے ہیں ہزاروں کی دہاڈی ان کی عید ہوتی ہے پیشہ ورانہ بھکاری یہ لوگ بچیوں کا رشتہ بھیک کی کمائی کو فخر سے بتا کر کرتے ہیں۔معاشرے میں لڑکے کی کمائی جانی جاتی ہے مگر بھکاری دھندے کے لوگ لڑکی کی کمائی جانتے ہیں ان کی چھوٹی عمر مطلب بالغ ہوتے ہی شادی کر دی جاتی ہے تاکہ یہ جلد بچے پیدا کرئے اور ان کو مانگنے پر لگا کر اپنا روزگار خود سنبھال لیں یہ سلسلہ خاندانی چلا آرہا ہے اسی وجہ سے ان کو بھیک کا کاروبار کہا جاتا ہے یہ مستحق نہیں ہوتے بلکہ مستحق لوگوں کو نہ دینے کی غفلت کا نتیجہ ہوتے ہیں اُن لوگوں کے لیے جو غریبوں ضرورت مندوں خودداروں مسکینوں کو تلاش کرکے خیرات صدقے نظرانے نہیں پہنچاتے تو یہ کاروباری بھکاری ان تک پہنچ جاتے ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں غربت کے کئی بھیانک حلیے موجود ہیں جو انسان کو انسان کا محتاج بناتے ہیں اور کہیں تو مستحق ضرورت مند اپنی خودداری میں قید ہی دم توڑ جاتے ہیں انہی کے لیے اسلام نے کہا ہے کہ ایک ہاتھ سے صدقہ کرو دوسرے کو پتا نہ چلے یعنی اسے کبھی تمارا احسان شرمسار نہ کرئے یاد رکھیے ضرورت مند مستحق کبھی بھکاری نہیں ہوتا نہ بننا چاہتا ہے وہ خوداری میں جینا چاہتا ہے مگر زمانے کے سامنے اس کی خودداری کا تماشہ تب ہوتا ہے جب ہم لوگ ان کے ساتھ پوشیدہ حسن سلوک چھوڑ دیتے ہیں حضرت عبداللہ ؒبن مبارک کوفے جایا کرتے تھے رستے میں ایک سرائے تھا جہاں ایک غریب نوجوان جسے خدمت کرنے کا شوق تھاآپ جاتے تو وہ پانی لا کر دیتا وضو کرواتا نوجوان کا حسن سلوک اچھا لگتا غریب تھا بہت قیمتی چیزوں سے تو نہ نواز تا مگر اپنے وجود سے ممکن ہر خدمت کرتا ایک دن آپؒ وہاں پہنچے تو اس نوجوان کو نہ پا کر لوگوں سے پوچھا وہ جو نوجوان یہاں تھا وہ کہاں گیا۔ایک شخص نے بتایا کہ غریب آدمی تھا قرضہ بہت چڑھا ہوا تھا ادا نہ کر سکا توکوتوال شہرگرفتار کرکے لے گیا ہے اور وہ بڑا ہی پریشان ہے جس کے پیسے دینے ہیں اس نے بہت تکلیف میں رکھا ہوا ہے اس نوجوان نے اپنے عزیز وارقاب دوست یار سب کو مدد کی اپیل کی مگر کسی نے مدد نہیں کی حضرت عبداللہ ؒبن مبارک چھپکے سے جاکر کوتوال شہر کو کونے میں بلا کر کہنے لگے تم بھی جانتے ہو سارا کوفہ بھی جانتا ہے جان بوجھ کر نہیں دبائے مجبور غریب ہے زریعہ آمدن نہیں مہلت مانگ رہا ہے۔میں دے دوں تو آزاد کر دو گے؟کوتوال نے کہا حضور آپ دے دیں کر دیں گے آزاد۔آپؒ نے پیسے دئیے اور کہا ایک وعدہ کر میری زندگی میں کسی کو بتائے گا تو نہیں؟کوتوال کہنے لگا جناب زمانہ آپؒ کا حیا کرتا ہے تو میں بھی کروں گانہیں بتاؤں گا۔ آپؒ نے پیسے دئیے اور سفر پر چلے گے کوتوال نے آزاد کیا تو نوجوان نے پوچھا کس نے پیسے دئیے ہیں جواب ملا کوئی نیک تھا جو دے گیانوجوان بڑا خوش ہوا دعائیں دیتے ہوئے کہنے لگا میرا محسن کہیں مل جائے تو اس کے ہاتھ پاؤں چوموں اس کی غلامی کروں تلاش کیامگر وہ محسن ملا نہیں۔وہ نوجوان اسی سرائے پر خدمت کرنے والی جگہ پر پہنچا اور اسے عبداللہ بن مبارک ؒ ملتے تو ان سے کہتا جناب آپؒ بھی بہت نیک ہیں اور بھی بہت نیک ہیں مگر اس کی کیا بات ہے جو میرا قرضہ چکا کر آزاد کروا گیا تھا۔توعبداللہ بن مبارکؒ کہتے دُعا کر اللہ مجھے بھی ویسا بنا دے۔نوجوان کہتا عمر بیت گئی زمانے گزر گے نہ میری تلاش ختم ہوئی نہ وہ محسن مجھے ملامیں اپنی نمازوں عبادتوں حج عمرے میں اسے دعائیں دیتا رہاعبداللہ بن مبارک ؒ بوڑھے اور علیل ہو گے برسوں بعد وہ ملا جس نے اسے پکڑا تھا میں نے کہا تجھے اللہ کی عزت کا واسطہ مجھے بتا دے میرا محسن کون ہے۔تو وہ کہنے لگا تو تو ان سے کئی بار ملا ہے میں نے اکثر تمہیں ان کے ساتھ اکھٹے بیٹھے دیکھا ہے تمہیں نہیں پتا کون ہے۔کہنے لگا نہیں پتا۔جواب ملا حضرت عبداللہ بن مبارکؒ۔وہی تھے جنہوں نے تیرے پیسے اد ا کئے تھے وہ نوجوان کہنے لگا میرے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی سر سے آسمان بھی ہٹ گیا نوجوان سر پٹ دوڑتا دروازے پر پہنچا تو دیکھا لوگوں کا رش ہے پوچھا عبداللہ بن مبارک ؒ کہاں ہیں۔اس شخص نے پوچھا پردیسی کہاں سے آئے ہو۔نوجوان نے کہا کوفے سے آیا ہوں اور اتنا دوڑا ہوں کہ پاؤں سے نکلتا خون بھی مجھے روک نہیں سکا۔جواب ملا تولیٹ ہوگیاہے عبداللہ بن مبارکؒ اللہ کو پیارے ہو گے ہیں نوجوان اندر جاتا ہے پاؤں پکڑ کر کہتا ہے میں غریب کا پوتا غریب کا بیٹا غریب تھا بابا جی مجھے آپؒ کی عبادتوں کا نہیں پتا مگر جو نیکی آپؒ نے میرے ساتھ کی ہے میرا رب اسی کے صدقے آپؒ کو جنت کے اعلیٰ مرتبے عطا کر دے گا۔جناب عالیٰ ایسا کئی دفعہ ہوا ہے کہ اللہ سے ملنے والوں کو اللہ کے بندوں کے پاس جاناپڑتا ہے انہی کے رستے مقام رب عطا ہوتا ہے۔پیشہ ورانہ بھکاریوں سے اپنی غرض کے پتھروں سے رب کے رستے جام کئے ہوئے ہیں آپ نے ان کو نظر انداز کرکے مستحق افراد کی پردہ پوشی سے مدد کرنا شروع کریں ضروری نہیں مستحق سڑکوں چوکوں محلوں گلیوں بھیک مانگتے ہوئے ملیں ایسے لوگ بھیک کا دھندہ کرتے ہیں مستحق تو پردوں کے پیچھے روتے ہیں کہ کوئی ان کے غموں کا مداوا کرکے آنسو پونچھنے آئے پوشیدہ مدد سے ان کو بے نقاب ہونے سے بچانا اللہ کے رزق کا آپ پر قرض ہے جو مزید نوازتا ہے عمر بن عبدالعزیزؓ کے پاس زکوتہ کا مال آتاحکم دیتے غریبوں میں تقسیم کر دو بتلایا گیا اسلامی سلطنت میں کوئی بھی بھکاری نہیں رہافرمایا اسلامی لشکر تیار کرو جواب ملا ساری دنیا میں گھوم رہے ہیں فرمایانوجوانوں کی شادیاں کرا دو بتلایا اس عمل کو بھی کر چکے پھر بھی مال بچ گیا کہا لوگوں کے قرض اتارو جواب ملا یہ بھی کر چکے کیا یہودیوں عیسائیوں کے قرض اتار دجواب ملا یہ کر دیا مال بچ گیا فرمایا اہل علم کو نواز دودے اس عمل کے بعد بھی مال بچ گیا کہا گندم خرید پر پہاڑوں پر ڈال دو سلطنت اسلامی میں کوئی پرندہ بھی بھوکہ نہ رہے
مزید پڑھیں





