بلاول بھٹو زرداری سے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ملاقات

مصنف:
بلاول بھٹو زرداری سے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی ہے جس میں ملک بالخصوص بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی کے سیکریٹری جنرل ہمایوں خان اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن بھی موجودتھے جبکہ نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ ،بلوچستان اسمبلی کے رکن خیرجان اور نیشنل پارٹی پنجاب کے صدر ایوب ملک بھی ملاقات میں موجود تھے۔
بلاول بھٹو زرداری اور ڈاکٹر عبدالمالک کی سربراہی میں نیشنل پارٹی کے وفد کے درمیان ریفرنڈم اور صوبوں کے معاملات پر مشاورت ہوئی،پاکستان پیپلزپارٹی اور نیشنل پارٹی میں پارلیمان اور پارلیمان کے باہر مشاورت، باہمی ہم آہنگی اور باہمی رابطہ کاری پر اتفاق کیاگیا۔
مزید پڑھیں





