اتوار، 29 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

'اب معاملہ ختم ہو چکا ہے‘، رانا ثنااللہ کا محسن نقوی سے متعلق مزید بات کرنے سے گریز

rana sanaullah

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے جو بات کی تھی، اس کا جواب دے دیا اور اب یہ معاملہ ختم ہو چکا ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سمیت تمام اہم سیاسی معاملات پر اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہیے، اس حوالے سے بحث اور مشاورت کے لیے پارلیمنٹ موزوں ترین فورم ہے۔

مشیر وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں سیاسی معاملات پر اتفاق رائے کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، اس لیے اسی طرز عمل کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق اتفاق رائے سے کیے گئے فیصلے دیرپا ہوتے ہیں اور تمام سیاسی معاملات میں یہی طریقہ اختیار کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے حامی ہیں، تاہم سندھ کی تقسیم کے مخالف ہیں۔ نئے صوبوں کے معاملے پر پارلیمنٹ میں غور و خوض ہونا چاہیے، جبکہ عوام سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ریفرنڈم بھی ایک ذریعہ ہے، تاہم اس کا فیصلہ بھی اتفاق رائے سے کیا جانا چاہیے۔