برطانوی محکمہ پنشن پر سائبر حملے کی تصدیق، متعدد آن لائن سروسز بند

مصنف:
برطانوی محکمہ برائے پنشن پر سائبر حملے کی تصدیق ہوگئی، برطانوی میڈیا کے مطابق سائبر حملے کی کوشش جمعرات کی رات سامنے آئی۔
سائبر حملے کے بعد پنشن اور سرکاری فلاحی سہولتوں کی متعدد آن لائن سروسز بند ہوگئیں، متاثرہ سروسز میں سٹیٹ پنشن، یونیورسل کریڈٹ اور معذور افراد کی مالی معاونت کے پورٹلز شامل ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق احتیاطی تدابیر کے تحت مختلف آن لائن سسٹمز عارضی طور پر آف لائن کر دیئے گئے ہیں۔
برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر شہریوں کا ذاتی ڈیٹا چوری ہونے کے شواہد نہیں ملے۔
مزید پڑھیں





